پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔فائل فوٹو

گلگت بلتستان۔بعض حلقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع کی شکایات

سخت سردی اور برفباری کے باوجود گلگت بلتستان کےعام انتخابات کے لیے 24 میں سے 23 حلقوں میں پولنگ جاری ہے تاہم بعض حلقوں میں پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کی شکایات ملی ہیں۔

جن مقامات پرپولنگ شروع ہونے میں تاخیرکی اطلاعات ہیں ان میں جی بی اے 24 وادی سلتر و سیاچن اور جی بی اے 15 حلقہ 1 تھک لوشی پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

استور میں جی بی اے 13 ون پولنگ اسٹیشن نمبر44 میں برف باری اور راستوں کی بندش کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔جی بی اے 15 دیامر حلقہ 1 تھک گوہرآباد کے پولنگ اسٹیشنزپررش ہے۔

چلاس حلقہ 2 میں بزرگ ووٹرز بھی بڑی تعدادمیں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے ہیں۔گانچھے میں جی بی اے 24 وادیٔ سلتر و سیاچن میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

دیامر کے جی بی اے 15 حلقہ 1 تھک لوشی پولنگ اسٹیشن پر2 خواتین اسٹاف موجود ہیں، بارش اور برف باری کے باعث پولنگ کا دیگر عملہ نہ پہنچ سکا۔