وہ لاہورقلندراور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔فائل فوٹو
وہ لاہورقلندراور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔فائل فوٹو

ثانیہ مرزا بھی پاکستان سپرلیگ کا میچ دیکھنے پہنچ گئیں

معروف خاتون ٹینس اسٹاراورسابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کا میچ دیکھنے پہنچیں۔

ثانیہ مرزا نے پی ایس ایل فائیوکے سلسلے میں ہونے والے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگزاورملتان سلطان کے درمیان ہونے والا کوالیفائی میچ دیکھا۔

اس موقع پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ ان کا بیٹا اذان بھی موجود ہے، ثانیہ مرزا ہفتے کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہورقلندراور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔