گلگت بلتستان انتخابات کے دوران ڈیوٹی دیتے ہوئے ایف سی اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے چیف سیکریٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،الیکشن اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے بات چیت کی گئی، چیف سیکریٹری نے بتایا کہ دیامر سمیت حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے،ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا،ایک ایف سی اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہوا، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے پرامن پولنگ پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام اداروں نے انتخابات کو پرامن بنانا ہے۔