فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹراقبال کاشمیری انتقال کرگئے
اقبال کاشمیری نے پچاسی فلمیں بنائیں جن میں بھابھی دیاں چوڑیاں، بارڈر،گھرکب آؤگے۔
November 15, 2020 · قومی
اقبال کاشمیری پانچ روزقبل طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔فائل فوٹو
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹراقبال کاشمیری انتقال کرگئے۔
لالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈ ہدایتکاراقبال کاشمیری جنہیں پانچ روزقبل طبیعت خراب ہونے پرسائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹاؤن میں داخل کروایا گیا تھاوہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔
اقبال کاشمیری نے پچاسی فلمیں بنائیں جن میں بھابھی دیاں چوڑیاں، بارڈر،گھرکب آؤگے اورضدی ان کی مقبول فلمیں تھیں۔