جی بی ایل اے 12 کے پولنگ اسٹیشن آرندو میں پولیس اہل کار کے پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کروا نے پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جی بی ایل اے 12 کے پولنگ اسٹیشن آرندو میں ایک معذور خاتون پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈالنے پراصرارکرتی رہی لیکن پولیس اہل کار نے پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کروادیا۔
پولیس اہلکار نے پریذائیڈنگ آفیسر کی ہدایت پر معذور خاتون کا ووٹ کاسٹ کیا، پولیس اہل کارکے جانب دارانہ رویے پر پولنگ اسٹیشن کے باہر جھگڑا، کاسٹنگ کا عمل ر وکا گیا۔