چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان انتخابات کے دوران ہر ووٹ کی پولنگ اورگنتی یقینی بنائے۔
The people of GB’s enthusiasm is a testament to their commitment to democracy. The election commission must not fail them and ensure every vote is cast & counted. #TeerPayThappa
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 15, 2020
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انتخابات میں اہل گلگت بلتستان کا جوش جمہوریت کیساتھ ان کی وابستگی کا عہد ہے،الیکشن کمیشن کو چاہے عوام کے ان جذبات کو ملحوظ خاطر رکھے۔ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ ایک ایک ووٹ کاسٹ ہواورایک ایک ووٹ کا شمار ہو۔
گلگت بلتستان میں آج ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پیپلزپارٹی (پی پی) اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ووٹرز بھی اپنی اپنی پارٹی کی جیت کیلیے سرگرم ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان میں بھرپورانتخابی مہم چلائی، حکمران جماعت پی ٹی آئی، پی پی اور نواز لیگ نے جلسے، ریلیوں اور کارنرمیٹنگز میں خوب جان ماری، امیدواروں نے بھی کامیابی کے دعوے کردیئے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مثالی انتخابات کروا کر تاریخ رقم کردینگے۔