گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں اسکردو کے علاقے یاد گار چوک پر پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تاہم اسی دوران مخالفین نے ریلی پرپتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کئی کارکن زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے کے مطابق یادگار چوک پر تحریک انصاف کی ریلی پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کارکنان زخمی ہوگئے۔ میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس پی کو ملوث افراد کو گرفتارکرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ واقعے کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو 9حلقوں میں برتری حاصل ہے جبکہ7حلقوں میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔