گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایل اے 2گلگت میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 2 ووٹوں سے کامیاب قرارپائے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جی بی اے 2گلگت میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی، غیرسرکاری اورغیرحتمی نتیجہ کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی فاتح قرارپائی،پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6696 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی پی کے جمیل احمد کے 6694 ووٹ حاصل کر سکے اورصرف 2 ووٹ سے پیچھے رہ گئے ۔
ایل اے 2 کے نتائج کیخلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جی بی کے دفترکی جانب مارچ شروع کردیا۔
ایل اے 2 گلگت کی نشست کے نتائج کے بعدگلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کی تعداد10 ہو گئی۔