کاکا صاحب سے نوشہرہ والی مسافر وین پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ جانے والی مسافر کوچ پیران کے مقام پرکھائی میں جاگری، حادثے کے باعث8افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔