طلبا کی ویکسین نہ ہونے پرانتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو
طلبا کی ویکسین نہ ہونے پرانتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائل فوٹو

اسکولوں میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے یا تعطیلات کے متعلق آج بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔کورونا کی صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے لیے اگلی میٹنگ23 نومبر2020 پیرکو ہوگی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی خصوصی اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورت حال پرغور کیا گیا۔ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی۔

کورونا کے تناظر میں اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا۔ موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے پر کچھ وزرائے تعلیم نے حمایت کی اور کچھ نے مخالفت۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ ہمیں طلبہ اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی نہیں کہہ سکتاکہ کیا فیصلہ ہوگا، محکمہ صحت کی رپورٹ دیکھ کرفیصلہ کیا جائےگا۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ آج پنجاب میں اسکولوں کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کورونا کی صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے لئے اگلی میٹنگ23 نومبر2020 پیر کو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔