اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ن لیگی سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو اینٹی کرپشن کورٹ ملتان میں پیش کیا گیا، اس دوران اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اُن کے خلاف درج مقدمات بھی خارج کرنے کا حکم دیا گیا۔
ملک عبدالغفار ڈوگر کا اپنی گرفتاری سے متعلق کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن ملتان کی جانب سے گزشتہ روزعبدالغفار ڈوگرکو گرفتارکیا گیا تھا، عبدالغفار ڈوگر پر جعلسازی کے ذریعے دستاویزات بنانے کا الزام ہے۔