اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق ایم پی اے احسن رضا خان کوگرفتارکرلیا، حکام کا کہنا ہے کہ احسن رضا خان نے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن کی کرپٹ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن رضا خان کو گرفتار کر لیا، احسن رضا خان 2مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ احسن رضا خان نے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہائوسنگ سوسائٹی بنائی، گورنمنٹ ہسپتال کنگن پور کی زمین پر مارکیٹ اور دکانیں بنائیں جبکہ ملزم نے خاندان کے افراد کے ساتھ الجنت ٹائون نامی سوسائٹی بنائی، ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی اور کمرشل مارکیٹ منظور شدہ نہیں ہیں۔