بلاول کا گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پراحتجاج کااعلان

میراالیکشن چرا لیاگیا،جلد احتجاج میں شریک ہوں گا۔

               
November 16, 2020 · اہم خبریں, قومی
صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پ اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میراالیکشن چرا لیاگیا،گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ جلد احتجاج میں شریک ہوں گا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کے 23 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف10،آزاد امیدوار7 نشستوں پرکامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی3 ، ایم ڈبلیو ایم 1 اور مسلم لیگ ن 2 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔