پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمورکے ایم این اے کی اے ایس آٸی محمد بخش برڑو کے گھرپہنچ گئے، سردار احسان الرحمن خان مزاری کی جانب سے انہیں اجرک،نوٹوں کا ہاراور50 ہزار نقد انعام دیا گیا۔
سردار احسان الرحمن خان مزاری نے کہا کہ کشمور پولیس کے جوان محمد بخش برڑو نے علیشہ جنسی زیادتی کیس میں جس بہادری اورجرات کا مظاہرہ کیا،اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ایس ایچ او اور ایس ایس پی کے ساتھ رابطے میں ہوں، سارے معاملے کو باریکی سے دیکھ رہے ہیں،جیکب آباد پولیس اپنا کام زبردست طریقے کر رہی ہے۔
واضع رہے کہ کشمور واقعے میں اے ایس آئی محمد بخش برڑو کا کردار مثالی ہے، جنہوں نے معصوم بچی کی بازیابی اور ملزمان کی رسائی کے لیے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی مدد فراہم کی اور بچی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کروایا۔ زیر حراست مرکزی ملزم پولیس اور دیگر ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔