جیکب آباد میں پولیس نے چھاپہ مارکرکم عمرلڑکی اورلڑکے کی شادی کرانے کی کوشش ناکام بنا دی تاہم موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ کم عمر دلہن اور دولہا کو تحویل میں لے لیا،نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گاؤں عیدن سرکی میں 14/15 سالہ لڑکی سادیہ سرکی اور 15/16 سالہ کم عمر لڑکے محمد زمان سرکی کی شادی کرائی جا رہی ہے جس کاایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نوازنے سخت نوٹس لیا۔
پولیس نے چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طور پرکارروائی کرکے کم عمر شادی کرانے کے جرم میں ملوث 2 ملزمان منور سرکی اور غلام محمد سرکی کو گرفتارکرلیا تاہم نکاح خواں مولوی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد کم عمرلڑکی کو تحویل میں لے کر سیف ہاؤس ٹھل منتقل کردیا گیا،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مفرور نکاح کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارانے کا سلسلہ جاری ہے۔