جمعیت علمائے اسلام نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا گلگت بلتستان میں ایک بار پھر2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا۔
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندر بانٹ ہوئی ہے، سلیکٹیڈ اورنااہل حکمرانوں کوگلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیڑا غرق نہیں کرنے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمن نے گلگت بلتستان میں ہونے والی بندر بانٹ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا اورکہا پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔