کشمور میں ماں بیٹی سے زیادتی کے معاملہ میں ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفیس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ترجمان سندھ حکومت مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جبکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کورنا مثبت آنے پر شرکت نہ کرسکے۔
تقریب میں آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت سندھ پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
تقریب میں اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے اپنی بہادر بیٹی اور فیملی سمیت شرکت کی۔ سندھ پولیس کی جانب سے اے ایس آئی اور فیملی کو گارڈ آف آنر دیا گیا
بیرسٹر مرتضی وہاب اور آئی جی سندھ مشتاق مہر سے اے ایس آئی محمد بخش برڑو کی ملاقات بھی کرائی گئی۔
تقریب میں محمد بخش کے اہل خانہ کو بگی میں بیٹھا کر لایا گیا تھا۔