آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا کہ سندھ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔
کشمور واقعے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سالہ علیشہ واقعہ بلکل مختلف ہے، اے ایس آئی کی بیٹی نے اپنے باپ سے کہا ہے کسی مقام پر جذباتی نہیں ہونا جب تک علیشہ بازیاب نہ ہوجائے، اس حوصلے پر اس بچی کو سلام پیش کرتا ہوں۔
آئی جی پولیس مشتاق مہر نے کہا کہ پولیس میں عزت پانے کے چانس سب سے زیادہ ہیں۔ محکمہ پولیس کی طرف سے اے ایس ائی محمد بخش کو 20 لاکھ روپے انعام اور ستارہ شجاعت کی سفارش کریں گے۔ بیٹی ریشمہ کے لیے ستارہ امتیاز کی سفارش کریں گے۔