کراچی: پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید 100 روپے سستا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونا 1892 ڈالر کی سطح پرپہنچ گیا۔ دوسری جانب پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی جس سے سونا فی تولہ اور فی دس گرام بالترتیب 100روپے اور87روپے سستا ہوگیا۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112550روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96493روپے ہوگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے بڑھکر 1220روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے15پیسے بڑھکر 1045روپے 95پیسے ہوگئی۔