ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے کورونا ایڈوائزری گروپ کے ماہرین کی جانب سے تمام مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے سمیت ہفتہ میں ایک دن تمام مارکیٹس مکمل بند رکھنے کی سفارشات پیش کردی گئیں۔
آوٹ ڈور شادی ہالز کی تقریبات میں تعداد 300 افراد، شادی ہالز میں کھانا بوفے کی بجائے پیکنگ میں دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔پنجاب حکو مت کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کورونا کیسز بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔
این سی او سی اجلاس میں پنجاب حکومت کی ایڈوائزری رپورٹ کی جانب سے یہ سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ این سی او سی ان سفارشات پر حتمی منظوری دیگی۔ بہرحال پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی طورپران تمام سفارشات کی منظوری دیدی گئی ہے۔