ایمیونائزیشن پراسیس کو مانیٹر کرنے کیلیے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔فائل فوٹو
ایمیونائزیشن پراسیس کو مانیٹر کرنے کیلیے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔فائل فوٹو

حفاظتی ٹیکہ نہ لگوانے پر پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

صوبہ پنجاب میں نومولود کو پہلا حفاظتی انجیکشن نہ لگوانے پر پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے تمام سرکاری ہسپتالوں کو احکامات جارکر دیے گئے ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناتھا کہ ہسپتال انتظامیہ حفاظتی ٹیکوں کے بعد والدین کو برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے ۔

ایمیونائزیشن پراسیس کو مانیٹر کرنے کیلیے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے اورنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ، کمیٹی 17 سے 25 نومبر تک ٹیچنگ ہسپتالوں میں جا کر چیک کرے گی ۔