سندھ کے وزیر تعلیم نے رواں برس صوبے بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں لہذارواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں اس لیے موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔