چند ماہ قبل سینئر خاتون پوسٹ ماسٹرکو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ساہیوال میں ادارہ تحفظ خواتین میں ذمے داریاں سونپ دی گئیں۔
پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم کو ادارہ تحفظ خواتین کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرمقررکیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیش کے مطابق نوید اسلم کو پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرمقررکیاگیا۔
اس تعیناتی پرمتاثرہ خاتون صوفیہ قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ انصاف کے لیے حکام سے رجوع کر سکتی ہیں کیونکہ نوید اسلم سیاسی پوزیشن کو استعمال کرکے مختلف طریقوں سے ان کے کیس پراثر انداز ہو رہا ہے۔
صوفیہ قاسم نے کہا کہ پنجاب حکومت سے گزارش ہے کہ نوٹیفکیشن پرنظرثانی کرے اوریہ عہدہ کسی اچھی شہرت والے شخص کو ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص خود خواتین پر تشدد کر رہا ہو وہ عورتوں کو تحفظ کیسے دے گا؟
واضع رہے پی ٹی آئی رہنما نوید اسلم نے صوفیہ قاسم کو مبینہ طورپرتھپڑ مارا تھا جس پران کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے اوروہ اس مقدمے میں عبوری ضمانت پرہیں۔