ہمارے لیے کلین انرجی بہت ضروری ہے ۔فائل فوٹو
ہمارے لیے کلین انرجی بہت ضروری ہے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں الیکٹرونک ووٹنگ نظام لا رہے ہیں۔وزیراعظم کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں الیکٹرونک ووٹنگ نظام لا رہے ہیں،الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کااستعمال ہوگا سب پارٹیاں الیکشن کے نتائج تسلیم کریں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے انتخابی مہم سے متعلق ٹی وی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کابھرپوراعتمادپرشکرگزارہوں،گلگت بلتستان کی خواتین نے سرد موسم میں گھروں سے نکل کرفرض ادا کیا،گلگت بلتستان کوصوبائی حیثیت دینی تھی،عوام سے کیاگیا وعدہ پوراکریں گے۔

انہوں نے کہاکہ 2013 کے انتخابات میں سب نے کہا کہ دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی نے2013 کے انتخابات کوآراوالیکشن کہاتھا،تحریک انصاف نے کہاتھاصرف 4 حلقے کھول دیں،4حلقے کھلنے سے سب کچھ سامنے آجاناتھا،4 حلقے کھولنے کامطالبہ 2018 کے الیکشن کیلیے کیاتھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک سال تک 4 حلقے کھولنے کامطالبہ کرتے رہے،ایک سال بعد دھرنوں کافیصلہ کیا،4حلقے نہ کھولنے پرہم نے ڈی چوک میں 126دن دھرنادیا،126دن کادھرناانتخابی عمل کوشفاف بنانے کیلیے تھا،ہم نے 4 حلقے کھولنے کیلیے تمام قانونی فورمزپرآوازاٹھائی، جب 4 حلقے کھولے گئے توچاروں میں دھاندلی تھی،ان کاکہناتھاکہ صاف اورشفاف الیکشن کی مہم میں نے چلائی تھی،شفاف الیکشن کیلئے تحریک چلی،لوگوں کی جانیں بھی گئیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ واحدکپتان تھاجوبھارت جاکران کے امپائرزکیساتھ میچ جیت کرآیا، میں نے نیوٹرل امپائرکیلیے آواز اٹھائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہترین انتخابی اصلاحات کے خواہاں ہیں، انتخابی اصلاحات پرکام کیاہے،پاکستان میں الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم لارہے ہیں،الیکشن میں ماڈرن ٹیکنالوجی کااستعمال ہوگا، سب پارٹیاں الیکشن کے نتائج تسلیم کریں گی،اوورسیزپاکستانیوں کیلیے بھی سسٹم لارہے ہیں۔