کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 14 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں انٹربینک مارکیٹ کے برعکس ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 158 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگئی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos