کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1888ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور170 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96322روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے گھٹ کر 1200روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے15پیسے گھٹ کر 1028روپے 80پیسے ہوگئی۔