ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں، آرمی چیف

بلوچستان میں ترقی اور استحکام پاکستان کی خوشحالی کے لئے اہم ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

               
November 17, 2020 · اہم خبریں, قومی
آرمی چیف نے کور کی سطح کی تربیتی مشقوں ’’تسخیر جبل‘‘ کا مشاہدہ کیا

آرمی چیف نے کور کی سطح کی تربیتی مشقوں ’’تسخیر جبل‘‘ کا مشاہدہ کیا

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام پاکستان کی خوشحالی کے لئے اہم ہے، پاک فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزبلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےکوشاں ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں لیکن ان کی دہشتگردی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔