نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفرازافضل کوگرفتارکرلیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ سرفراز افضل نے مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کیے جس پرقومی خزانے کو نقصان پہنچا ۔
سرفرازافضل نے غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خریدوفروخت کرکے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں،ایف آئی آر میں سرفرازافضل کے والد چوہدری افضل ، چچا ملک غلام رضا ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میو کو بھی نامزد کیا گیاہے۔