13 سالہ نمرہ رند کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ قاتل سگا بھائی نکلا۔ملزم نے بہن کے ساتھ زبردستی زیادتی کی جبکہ بہن کے گھر والوں کو ناجائز تعلقات کا بتانے اور رازافشا ہونے کے خوف سے بہن کو قتل کرکے جلا دیا۔ واقعہ نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ جام صاحب کے گاؤں میر حسن رند میں 13 سالہ نمرہ کے قتل اور نعش نذرآتش کرنے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔
مقتولہ کا اپنا ہی بھائی قاتل نکلا،واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کا کہنا تھا کہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے مقتولہ کے قاتل افتخار رند کو گرفتار کر لیا،قاتل مقتولہ کا حقیقی بھائی ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم نے بیان دیاکہ اس کے اپنی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اپنی بہن کے ساتھ زبردستی کرتا تھا اسے ڈر تھا کہ بہن والدین کو بتادے گی اس بناپراس نے بہن کو قتل کیا اورلاش کو جلا کرکھیتوں میں پھینک دی تھی۔ایس ایس پی تنویر تنیو نے کہا کہ اس شرمناک واقعہ نے انسانیت کو شرما دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔