یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائر

نیب راولپنڈی نے لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائرکردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ریفرنس میں کہاہے کہ احسن اقبال نے بین الصوبائی رابطہ وزارت کے 90 فیصد فنڈز نارووال میں لگا دیے،اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کیلیے پورے ملک کو فنڈز سے محروم کیا۔

احسن قبال کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں ،احسن اقبال کاٹرائل کرکے نیب آرڈیننس کے مطابق سزا دی جائے،ریفرنس میں سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو بھی ملزم نامزدکیاگیاہے۔