معمولی تنازع پر بھائی کو قتل کرنے والا ملزم بھائی آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
تھانہ راہوکی کی حدود ہوسڑی کنال کے قریب 3 ماہ قبل قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں معمولی تنازع پر بھائی فائرنگ کرکے دوسرے بھائی کو قتل کرکے فرارہوگیا تھا جسے ایس ایچ او تھانہ راہوکی انسپیکٹر فدا حسین لغاری نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو آلہ قتل 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز سمیت گرفتارکرلیا۔
تھانہ راہوکی کی حدود ہوسڑی کنال کے قریب رہائشی غلام حیدرعرف قادر بخش منگھواڑ جس نے دو شادیاں کی ہیں اس کے 2 بیویوں کے بچے ایک ساتھ رہتے ہیں ان میں دو بھائی شاہد اور وحید جن کا آپس میں اکثرو بیشتر معمولی تنازع پر جھگڑا رہتا تھا۔
ایک دن وحید نے طیش میں آکراپنے سوتیلے بھائی شاہد کو گولی مارکرموقع سے فرارہوگیا جس کے خلاف مقدمہ نمبر 43/2020 زیردفعہ 302 تعزیرات پاکستان ارشد علی ولد غلام حیدرعرف قادر بخش منگھواڑکی مدعیت میں درج ہے۔
پولیس قتل کی واردات میں ملوث ملزم وحید کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھی جوآج خفیہ اطلاع موصول ہونے پرملزم وحید کوآلہ قتل 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔