ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی اور ڈالرکی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ایک امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 52 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 83 پیسے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 95 پیسے کا اضافہ ہواہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے 20 پیسے ہے ۔