لاک ڈاؤن مزید بڑھائے جائے گا یا نہیں فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا
لاک ڈاؤن مزید بڑھائے جائے گا یا نہیں فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا

کورونا پھیلائو میں اضافہ‘ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون

کورونا وا ئرس سے متاثرہ مریضوں میں غیر معمولی اضافہ، راولپنڈی ضلع کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان۔
ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوارالحق کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر کی بعض جگہوں سے کورونا وائرس سے متاثرہ مر یضوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ پبلک ہیلتھ کے لئے خطرے کا باعث ہے۔ عوام کے و سیع تر مفاد کے پیش نظر ایسے تمام ہا ٹ سپاٹس میں ہوم ڈپار ٹمنٹ کی جا نب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جا رہاہے۔

ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوارالحق کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سیکٹر سی فیز 1 ڈی ایچ اے، گلشن آباد، سٹریٹ 10حا لی روڈ ، بلاک بی 4 علا مہ اقبال سٹر یٹ مسلم ٹا ؤن، فیز 3 بحر یہ ٹا ؤن کی کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں 19 نو مبر2020 سے 28نو مبر2020 تک آمد و رفت کو کنٹرول کر نے کے لئے سمارٹ لاک ڈا ؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوارالحق کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔ ان علا قوں میں پبلک ٹرا نسپورٹ کے ذر یعے لوگوں کی آمد و ر فت مکمل طور پر بند ر ہے گی ما سوا ئے ایسی سہو لیات جن کو اس پا بندی سے مثتنثیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ہر قسم کی مذ ہبی، سما جی و دیگر اجتما عات پر مکمل پا بندی عا ئد کی جا تی ہے۔
ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوارالحق کے مطابق کورونا وا ئرس ایس او پیز کیمطا بق لاک ڈا ؤن علا قوں میں سے گروسری سٹورز، جنرل و کر یا نہ سٹور، آٹا چکی، پھل و فروٹ کی دوکا نیں، پیٹرول پمپس اورتندور صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلے ر ہیں گے۔
ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوارالحق کے مطابق تمام طبی سہو لیات کے مراکز، ہسپتال،، کلینکس، لیبا ر ٹریز اور میڈیکل سٹور24 گھنٹے کھلے ر ہیں گے اور دودھ کی دوکا نیں، بیکر یز، چکن و گو شت کی دوکا نیں صبح سات سے شا م سات بجے تک کھلی ر ہیں گی۔
ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوارالحق کے مطابق تمام انتظامی افسران بذات خود فیلیڈ میں موجود ر ہتے ہو ئے اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ مند ر جہ بالا تما م علا قو ں میں لاک ڈاؤن پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو۔