دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا،آئی ایس پی آر۔فائل فوٹو
دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا،آئی ایس پی آر۔فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے2 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 جوان شہید اورایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی،فائرنگ جنوبی وزیرستان پش زیارت کے علاقے میں کی گئی۔

آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اورایک زخمی ہو گیا، شہدامیں 32 سالہ حوالدارمطلوب عالم اور25 سالہ سلمان شوکت شامل ہیں،آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔