احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا،عدالت نے دونوں رہنماﺅں کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف کی بکتر بند گاڑی میں پیشی کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اورایس پی سیکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے،ایس پی سیکیورٹی اورایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے جواب عدالت میں جمع کرادیا۔
عدالت نے شہبازشریف،حمزہ شہباز کوبکتربندگاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا،احتساب عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہباز کوبلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کاحکم دیدیا،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے فیصلہ سنایا۔