گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی سوختہ لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورکے علاقے بڈھ بیر میں واقع قبرستان سے ایک بچی کی جلی ہوئی لاش ملی ہے جس کی شناخت 7 سالہ لیہ دخترمعراج کے نام سے ہوئی ہے، پولیس تھانہ بڈھ بیرنے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بالو خیل کی رہائشی ہے، گزشتہ روزگھر سے لاپتہ ہوئی تھی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔
دوسری جانب سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاملے کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔