گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت بنانے کیلیے جوڑتوڑجاری ہے،2 آزاد امیدوار وزیرسلیم اور راجہ ناصرنے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جی بی اے 9 سے وزیر سلیم نے ٹکٹ نہ ملنے پر بطورآزاد امیدوارالیکشن میں حصہ لیا تھا، وزیر سلیم نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔
جی بی اے 10 سے کامیاب آزاد امیدوار راجہ ناصرنے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کےلیے درخواست دی تھی، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی چھوڑ کرآنے والے وزیرحسن کو ٹکٹ دیا تھا، راجہ ناصر نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔