مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں، سابق وزیر اعظم
مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں، سابق وزیر اعظم

ان کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کے خلاف چارج شیٹ میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں صرف رام کہانیاں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چارج شیٹ میں صرف ایک چارج ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست کی تھی، درخواست دائرکی تھی کہ عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کیا عوامی ووٹ سے منتخب ہونا خلاف ورزی ہے؟ ملک میں کرپشن عروج پر ہے،ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم حق پرہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیمرے لگائیں اورعوام کو دکھائیں کون سی چارج شیٹ لگائی ہے، سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کیلیے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات وہاں ہوتی ہیں جہاں الیکشن قاعدے کی پاسداری کی جاتی ہو، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟۔