چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، کیاآپ ایک دوماہ کیلئے وزیربنناچاہتے ہو؟،اپنے اصولوں پر کھڑے ہو جائیں دو تین مہینے انتظار کریں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں لیں،گلگت بلتستان کے عوام نے سب سے زیادہ ووٹ پیپلزپارٹی کودیے،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سب سے زیادہ ووٹ لیے ،گلگت بلتستان میں خواتین کے ووٹوں کاتحفظ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنرڈھٹائی سےٹی وی پرکہہ رہےہیں کہ انتخابات شفاف تھے، الیکشن کمشنر نے ہمارے امیدوارکوبھی الیکشن مہم کاحصہ نہیں بننےدیا،ہم پہلےدن سےکہہ رہےہیں یہ الیکشن کمیشن نہیں پی ٹی آئی کاالیکشن ونگ ہے، آرٹی ایس کابہانہ بھی نہیں مگرپتہ انہیں ہمیں فائنل رزلٹ دینےمیں کیوں تاخیرکی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے ہرآزادامیدوارکےپاس جاکرکہہ رہےہیں کہ تم وزیراعلیٰ بنوگے،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلو،یہ ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکے کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا۔