پاکستان کا بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کرنے کا اعلان

بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کو پیش کیے جائیں گے۔ منیراکرم

               
November 19, 2020 · اہم خبریں, قومی
پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔فائل فوٹو

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔فائل فوٹو

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پیش کیے جائیں گے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت جلد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کو پیش کیے جائیں گے۔

منیراکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔