انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو فنڈنگ کیس میں قید کی سزا سنا دی۔
لاہورمیں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سناتے ہوئے حافظ سعید سمیت چارافراد کو 2 مقدمات میں قید کی سزائیں سنائیں۔
حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفراقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال کی سزا سنائی جبکہ پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حافظ سعید اوران کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔