کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سے ملک میں اپنے وار تیز کر دیے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2738 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی جبکہ 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسزکی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر33 ہزار 562 ہوگئی جبکہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ، پنجاب میں ایک لاکھ12 ہزار 893، خیبرپختونخوا 43 ہزار359 ، اسلام آباد میں 25 ہزار 719، بلوچستان میں 16 ہزار 642 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 تعداد ہوگئی۔