وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی اموربابراعوان نے (ن) لیگ پر پابندی کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کی جانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ مریم نواز نے گلگلت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج سے بات ہو سکتی ہے مگر آگے بڑھنے کے لیے فوج کو حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔