مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع
مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع

پشاورانتظامیہ کاپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے پشاور میں جلسے کی اجازت کیلیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا جس پراب جواب سامنے آ گیاہے اوراجازت دینے سے انکارکردیا گیاہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے رہنماﺅں کو مراسلہ بھجوا دیاہے ،مراسلے میں کہا گیاہے کہ عوامی اجتماع کے باث کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے، کورونا کیسز میں 13 فیصد اضافہ ہواہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ 22 نومبر کو دمادم مست قلندر ہوگا، ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے، این او سی نہ دینا حکومتی چال ہے، عمران خان اور محمود خان نے کس کی اجازت سے جلسے کیے۔

انہوں نے کہا پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا، ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے، خیبر پختونخوا کے عوام اور جیالے تیاری کرلیں، 22 نومبر کو دمادم مست قلندر ہوگا۔

ن لیگ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی کا کہنا تھا پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینا امتیازی سلوک ہے، عمران اور محمود خان نے کس کی اجازت سے سوات مہمند، باجوڑمیں جلسے کیے؟۔