ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نو ٹی فکیشن کل تک جاری کر دیں گے۔فائل فوٹو
ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نو ٹی فکیشن کل تک جاری کر دیں گے۔فائل فوٹو

کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ و مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کمشنرکراچی نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرولاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چاراضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اورآج یا کل تک نوٹیفیکشن جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی، شرقی، وسطی، غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نو ٹی فکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ ہوگا۔