گلگت بلتستان کی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں سب سے سخت اور دلچسپ مقابلہ جی بی 2 میں دیکھنے میں آیا۔
15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں جی بی ٹو میں پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد جیتے پھر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارفتح اللہ خان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد سے صرف دو ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیتے لیکن پیپلز پارٹی نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا اور جیالوں نے دھرنا دے دیا۔
دوسری بار ووٹوں کی گنتی ہوئی تو دھرنے پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس دعوے کے ساتھ خوشی منانا شروع کردی کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد کامیاب ہوگئے ہیں۔
اب ریٹرننگ افسر کی جانب سے جی بی 2 گلگت 2 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو 6 ہزار880 ووٹ ملے جب کہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 6 ہزار 764 ووٹ لے کر کر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 2 گلگت 2 پر فتح اللہ خان کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
پانچ آزاد امیداروں کی شمولیت کے بعد جی بی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔