قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی
قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے 97 ہزار 50 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 7 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر ہے۔