سی ٹی او لاہور کاکہنا ہے کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 05 ڈی ایس پیز، 36 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، مجموعی طور پر 439 وارڈنز تعینات، پارکنگ کے 06 پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ تحریک لبیک اور سنی تحریک کے رضاکار بھی خدمات انجام دیں گے
کسی بھی پوائنٹ کو مستقل بند نہیں کیا جائے گا، بلکہ موومنٹ کے ساتھ ہی ڈائیورشنز کو کھول دیا جائے گا
شہری نمازے جنازہ کے وقت لوئر مال، ملتان روڈ، راوی روڈ غیر ضروری سفر سے گریز کریں
راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہے گا
شہری اور شرکاء کسی بھی مدد و راہنمائی کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں
جسدخاکی کو سکیم موڑ سے براستہ ملتان روڈ چوبرجی، سول سیکرٹریٹ، گریٹر اقبال پارک لایا جائے گا
واپسی روٹ
نمازے جنازے کے بعد جسدخاکی کو براستہ نیاز ی شہید انٹر چینج، آن بند روڈ، بابوصابو انٹرچینج، چوک سکیم موڑ لایا جائے گا،
پارکنگ ایریاز
1۔ مولانا احمد علی روڈ
2۔ محکمہ جنگلات کالونی نزد نیازی شہید چوک
3۔ شیرانوالہ گیٹ
4۔ کشمیری گیٹ
5۔ شاہی قلعہ کی دیوار کے ساتھ جانب بھولا ٹی سٹال
6۔ یوٹرن پیر مکی تا ٹیکسالی(سنگل لین برائے VIP)
ٹریفک ایڈوائزری
1- گجرات ، گوجرانولہ کی طرف سے براستہ شاہدرہ نیازی شہید چوک آنے والے شرکاءکی گاڑیاں محکمہ جنگلات کالونی سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں پارک کی جائیں گی،
2- سرگودھا، فیصل آباد، شیخوپورہ کی طرف سے براستہ السعید چوک، سگیاں چوک ، نیازی شہید چوک آنے والے شرکاءکی گاڑیاں براستہ راوی روڈ محکمہ جنگلات کالونی سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں پارک کی جائیں گی،
3- ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان روڈ اور رائے ونڈ کی طرف سے آنے والے شرکا کی گاڑیاں ٹھوکر نیازبیگ انٹرچینج سے بذریعہ موٹر وے بابو صابو سے بندروڈ، نیازی چوک براستہ راوی روڈ محکمہ جنگلات کالونی سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں پارک کی جائیں گی۔
4- ٹریفک بہاو کو مدنظر رکھتے ہوئے رنگ روڈ پر بھی سنگل لین میں گاڑیاں پارک کی جاسکیں گی،
5- علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو کی طرف سے براستہ ریلوے اسٹیشن مینار پاکستان کی طرف آنے والے شرکاءکی گاڑیاں اک موریہ پل ، شیرانوالہ گیٹ ،ٹرن شاہی قلعہ سے مختص پارکنگ میں پارک کی جائیں گی۔
6- مولانا احمد علی روڈ پر بھی سنگل لین میں گاڑیاں پارک کروائی جائیں گی،
ہیوی ٹریفک ڈائیورشن
پلان(مزدا،کوسٹرز،ویگن وغیرہ)
1۔ مال روڈ، چوک چوبرجی کی طرف سے آنی والی تمام ٹریفک کو کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ کی طرف بھجوایا جائے گا۔
2۔ نیازی شہید انٹرچینج سے تمام ٹریفک بند روڈ، R/O سگیاں کی طرف بھجوائی جائے گی۔
3۔ ٹمبر مارکیٹ سے جانب آزادی فلائی اوور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گا۔
4۔ اک موریہ پل سے تمام ٹریفک کو جانب شاہ عالمی چوک اندرون سرکلر روڈ بجھوایا جائے گا۔
ایمبولینس و ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے تمام روڈز کھلے ہونگے، سید حماد عابد
ڈائیورشن کو ہٹاتے ہوئے ایمرجنسی گاڑیوں کو فوری گزارا جائے گا، سی ٹی او لاہور
ڈائیورشن پوائنٹ
1۔ ٹرن شاہی قلعہ
2۔ اک موریہ پل
3۔ چوک ضلع کچہری
4۔ R/O سگیاں
5۔ نیازی شہید چوک
6۔ پیر مکی یو ٹرن
7۔ شاہدرہ چوک