گریٹراقبال تحریک لبیک کے کارکنوں سے بھر گیا، کارکنوں کی آمد کے سلسلے میں بادشاہی مسجد کے احاطہ کو بھی کھول دیا گیا تھا۔ گریٹر اقبال کی ملحقہ سڑکیں بھی کارکنوں سے بھر گئی تھیں۔
کارکنوں کی آمد کا مزید سلسلہ جاری رہا جو اب بھی جاری ہے۔ نماز جنازہ کے لیے ٹریفک کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ تحریک لبیک اور سنی تحریک کے رضا کار بھی سیکورٹی خدمات انجام دیتے رہے۔