گریٹر اقبال پارک ،بادشاہی مسجد احاطہ ،پارک کی ملحقہ روڈز اور آزادی فلائی اوور عوام سے بھر گیا تھا اور جنازہ کے شرکاءنے اطراف کے گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر چڑھ کرصفیں باندھنا پڑیں۔
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے بلا مبالغہ ملک بھر سے لاکھوں افراد کے قافلے امڈ آئے ،لاہور میں مینار پاکستان کا سبزہ زار مکمل بھر جانے کے بعد اطراف کی سڑکوں اور پلوں پر صفیں باندھ لی گئیں یہاں پر بھی جگہ کم پڑی تو جنازہ کے شرکاءاطراف میں موجود عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر صفیں باندھنے لگے ہیں